وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد

وزیر اعظم کی بیماری پر کچھ سیاسی نابالغوں کی بیان بازی قابل مذمت ہے، اسلامی روایات کا لحاظ رکھنا چاہیے‘ملک پرویز،خواجہ عمران نذیر

منگل 31 مئی 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحتیابی اور درازی عمر کے لئے لاہور سمیت ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا،وزیر اعظم کے چاہنے والوں بچے بوڑھوں ،عورتوں ، تاجر برادری، وکلاء،غرض زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیر اعظم کی صحت کے لئے منعقدہ تقریبات میں نہ صر ف حصہ لیا بلکہ ان کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعائیں کیں،مساجد میں بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا، اس حوالے سے مرکزی تقریب پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں منعقد کی گئی ،جہان مفتی قیصر نعیمی نے بڑی انکساری کے ساتھ دعا کرائی، تقریب سے قبل تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول بھی پڑی گئی،رابعہ فاروقی نے بھی نعتیہ کلام پڑا۔

یہ تقریب پاکستان مسلم لیگ(ن )لاہور کے صدر محمد پرویز ملک کی صدارت میں ہوئی تقریب میں لاہور ن لیگ کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد،رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،وحید گل،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ،سید توصیف شاہ، کرنل مبشر،نذیر خان سواتی، میاں طارق،مہر محمود،صلاح الدین پپی،اظہرفاروقی،شازیہ خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،عامرخان چیئرمین،سعدیہ تیمور،رابعہ فاروقی،ذوالفقار چوہدری،سابق ایم پی اے میاں نعمان،سیدمشتاق شاہ صدر لیبر ونگ،راشد بھٹی،نسیم بانو،علی عدنان، علی عمران ،زریں خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے محبوب لیڈر اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت اور اور ان کی درازی عمر کے لئے گڑ گڑا کر دعائیں کیں اوربعض دعا کے دوران اﷲ سے رو رو کر دعا کرتے رہے،دعا سے قبل پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیماری پر کچھ سیاسی نابالغوں کی طرف سے ہونے والی بیان بازی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

اس پر سیاسی، معاشرتی اور اسلامی اخلاقیات اور روایات کا لحاظ رکھنا چاہیے ،رقص و سرور والوں کو بلوغت کا اظہار کرنا چاہیے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شعبدہ باز اور نابالغ سیاسی جماعتوں نے اگر پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو انہیں یہاں کی اسلامی روایات، اخلاقیات اور سیاست کے اسلوب سیکھ لینے چاہیے۔ اسی طرح کشمیر ونگ کے زیر اہتمام مصری شاہ میں بھی مرکزی رہنما غلام عباس میر کی سربراہی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :