وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کار ڈیالوجی میں تعینات ہونیوالے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری

منگل 31 مئی 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کار ڈیالوجی میں تعینات ہونے والے کا رڈیالوجی کے ماہر فزیشنز اور کا رڈیک سرجنز کے لئے سپیشل پے پیکج کے تحت خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے ، حکومت اس مد میں سالانہ 67لا کھ روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرے گی۔ یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ لا ہور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب صاحبزادی وسیمہ عمر ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خالد نواز عربی اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س کو بتایا گیا کہ وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کار ڈیالوجی ایک ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے لیکن ابھی تک اس انسٹی ٹیوٹ میں موجود بیس میں سے سولہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی آسا میوں پر تعیناتی عمل میں نہیں آسکی جس کی بنا ء پروہاں تشخیصی سہولیات اور آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ ہی فنکشنل ہو ئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز سے دور واقع میڈیکل انسٹی ٹیوشنز میں تعینات دیگر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دئیے گئے سپیشل پے پیکج کی طرح وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کار ڈیالوجی میں تعیناتی کو پر کشش بنانے کے لئے یہاں تعینات ہو نے والے کا رڈیالوجی کے ماہرین اور کارڈیک سرجنز کو بھی خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے تا کہ جتنی جلدی ہو سکے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کار ڈیالوجی میں مریضوں کے ان ڈور علاج معالجے کی سہولت دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :