ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ،بجٹ عوام کے لئے ڈراؤنہ خواب ثابت ہوگا ‘ اعجاز احمد چوہدری

مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے روز مرہ استعمال میں اشیاء خورد نوش کو مہنگا کرنا انتہائی زیادتی ہے ‘ رہنما تحریک انصاف

منگل 31 مئی 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ آنے سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے ، آنے والا بجٹ عوام کے لئے ڈرا?نہ خواب ثابت ہوگا موجودہ دور میں غریب سے غریب تر ا ور امیر سے امیر تر ہو ا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے روز مرہ استعمال میں اشیاء خورد نوش کو مہنگا کرنا انتہائی زیادتی ہے رمضان سے پہلے ہی مہنگائی میں کئی گنا اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے یکم جون سے پٹرولیم مصنعوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ، حکومت یہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاہ دور حکومت غریب عوام کی جتنی بھی مشکلات بڑھ چکی ہے آپس میں روح اور جسم کا رشتہ بھی مشکل بنا دیا ہے (ن) لیگ کی حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اوپر سے حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے بوجھ پسی ہوئی عوام پر ڈال دیا ہے اربوں روپے جو قوم کا باہر پڑا ہے ملک میں واپس لا کر تمام قر ضے ادا ہو سکتے ہے اور غریب عوام خوشحالی کی زندگی بسر کر سکتے ہے لیکن حکمران اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں حکومت نے غریب عوام سے ظلم کی انتہا کر دی ہے اگر حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا تو پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرے گی بجٹ میں حکومت کسانوں ، کاشتکاروں اور مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرے عوام کا پیسہ اپنے اللے تللے منصوبوں پر خرچ کرنے کے بجائے عوام پر ہی خرچ کرے تا کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اس حکومت نے ریکارڈ قرضے لینے کے سواء کچھ نہیں کیا ، اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حکومت کا اقتدار کے دن پورے ہو چکے ہے کیونکہ وہ تین سالوں میں موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔