کیا میٹرو اورنج ٹرین منصوبے نئے ہسپتالوں کے قیام سے زیادہ ضروری ہیں؟‘میاں محمودالرشید
متحدہ اپوزیشن عوام دشمن بجٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کریگی، مفاد عامہ سے متعلق ہماری تجاویز کو بجٹ کا حصہ نہ بنایا تو ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی جائیگی‘قائد حزب اختلاف پنجاب کی بات چیت
منگل 31 مئی 2016 19:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب میں سب اچھا نہیں، استاتذہ، طلبہ، ڈاکٹر، نرسیں، مریض اور انکے لواحقین، کسان، سرکاری ملازمین سب اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض ہیں، ادویات کی کمی ہے‘ کیا میٹرو اورنج ٹرین منصوبے نئے ہسپتالوں کے قیام سے زیادہ ضروری ہیں؟ پنجاب میں سوا کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، پنجاب میں سب سے زیادہ بچوں سے مشقت کرائی جاتی ہے، کرپشن میں پنجاب کا پہلا نمبر ہے،کیا یہ گڈ گورننس ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایوان کی منظوری کے بغیر اربوں کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، خادم اعلیٰ درحقیقت شہنشاہ ہیں، اسمبلی میں آنا اپنی توہین سمجھتے ہیں، اورنج لائن منصوبے میں بے گھر ہونے والے افراد کو معاوضہ دلوانے یا منصوبے کی زد میں آکر ہلاک یا خود کشی کرنیوالوں کی بات کریں تو کہتے ہیں اپوزیشن ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.