رشتہ نہ دینے پر اسکول ٹیچر کو 5 افراد نے آگ لگانے کے بعد کھائی میں پھینک دیا

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 19:14

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) رشتہ نہ دینے پر اسکول ٹیچر کو 5 افراد نے آگ لگانے کے بعد کھائی میں پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں 17 سالہ امبرین کو زندہ جلا دیے جانے کے بعد اب مری میں بھی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

مری میں 19 سال کی لڑکی کو تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی۔ 5 افراد نے رشتہ نہ دینے پر اسکول ٹیچر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر آگ لگانے کے بعد کھائی میں پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔