آج 11سال بعد مریخ زمین سے کم ترین فاصلے پر ہوگا: انسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانٹیری آسٹرو فزکس

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 19:08

آج 11سال بعد مریخ زمین سے کم ترین فاصلے پر ہوگا: انسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) انسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانٹیری آسٹرو فزکس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج 11 سال بعد مریخ زمین سے کم ترین فاصلے پر ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانٹیری آسٹرو فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبالکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مریخ آج 11 سال بعد زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔ مریخ زمین سے 47.2 ملین میل کی دوری پر ہوگا۔ سیارہ مریخ کو براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔ زمین سے مریخ کو 12 جون تک پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔