پاکستان ریلوے نے فیصل آباد -کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس اور سیالکوٹ - کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کیلئے رکنے کی اجازت دیدی

منگل 31 مئی 2016 19:07

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان ریلوے نے فیصل آباد -کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس (18DN/17UP) اور سیالکوٹ - کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس (10DN/09UP) کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کیلئے رکنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو یہ سہولت عارضی طور پر 26 جون 2016ء تک کیلئے حاصل ہوگی اس فیصلے پر فوری عمل ہوگا۔ اس کے علاوہ پشاور- کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس (14DN) کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے اوقات کے مطابق پشاور سے عوام ایکسپریس 26 جون سے صبح 10 بجے کے بجائے صبح 9 بجے روانہ ہوا کرے گی۔