لاہور ہائیکورٹ، دولاپتہ شہریوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

منگل 31 مئی 2016 19:03

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے دولاپتہ شہریوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنیکا حکم دے دیا.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی.عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ شعیب داود اور منظر نامی شہری دو ماہ سے حساس اداروں کی تحویل میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں شہریوں کو کسی قانونی جواز کے بغیر غائب کیا گیا ہے جو آئین کے تحت دی گئی شہری آزادیوں اور نقل و حرکت کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ظفر عباس گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ ہونے والے دونوں شہری حساس اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں ان کی بازیابی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس پر عدالت نے دولاپتہ شہریوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیتے ہوئے دو ہفتوں میں کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :