Live Updates

عمران خان کو حلف کا پابند بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 31 مئی 2016 19:03

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو حلف کا پابند بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست مقامی شہری عاطف سردار نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کو جواز بنا کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں.وزیر اعظم قوم سے خطاب کے دوران پارلیمانی کمیشن بنانے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود عمران خان اپنے حلف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر نفرت پر مبنی ہیں، اور وہ اپنی تقریروں کے ذریعے نفرت کو مزید پروان چڑھا رہے ہیں، سیاسی جماعت کا سربراہ ہونے کے باوجود عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں .درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو بطور رکن قومی اسمبلی اپنے حلف کا پابند بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات