لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اراکین اسمبلی کی تعیناتیوں پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا

منگل 31 مئی 2016 19:01

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گذار محمود الرشید کے وکیل شیراز ذکاء نے موٴقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت صوبائی حکومتیں بلدیاتی اختیارات بلدیاتی اداروں کو تفویض کرنے کی پابند ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت آج یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔