سگریٹ کی ڈبیوں کے 85فیصد حصے پر صحت کے مطابق تصویری انتباہ چھپانے کا نفاذ عمل میں لایا جائے، انور علی مہر

منگل 31 مئی 2016 19:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) ناری فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انور علی مہر نے تمباکو نوشی سے انکار کے عالمی دن کے حوالے سے پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سگریٹ کی ڈبیوں کے 85فیصد حصے پر صحت کے مطابق تصویری انتباہ چھپانے کا نفاذ عمل میں لایا جائے نسبتاً بڑی تصویریں انتباہ دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال میں کمی لانے کیلئے موئثر ثابت ہوئی ہے یہاں تک کہ ہندوستان جس کی آبادی پاکستان سے چھ گناہ زیادہ ہے 85فیصد تصویری انتباہ نافذ کر دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جون 2016سے شروع ہو جائیگا انور علی مہر نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی سے بیمار ہونے والوں کیلئے صحت کے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے تمباکو نوشی سمیت دیگر مضر صحت اشیاء کے حوالے سے بنائے جانیوالے قوانین پر فوری عملدرآمد کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :