علامہ شاہ احمدنورانی ؒ کے بھائی ربانی میاں انتقال کرگئے

صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر ،قاضی احمدنورانی، سید عقیل انجم ودیگرکی تعزیت نمازجنازہ کلفٹن میں بڑی تعدادمیں علماء ومشائخ،رہنماوکارکنان اہلسنّت نے شرکت کی

منگل 31 مئی 2016 18:55

علامہ شاہ احمدنورانی ؒ کے بھائی ربانی میاں انتقال کرگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ کے بھائی علامہ حامدصدیقی (ربانی میاں) گزشتہ روزکراچی میں انتقال کرگئے، ان کی نمازجنازہ کلفٹن میں حضرت امام الشاہ احمدنورانیؒ کی رہائش گاہ بیت رضوان کے سامنے اداکی گئی جس میں بڑی تعدادمیں علماء ومشائخ، رہنماوکارکنان اہلسنّت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کے انتقال پر قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر ، کنونیئر کراچی علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، شبیر ابو طالب ، علامہ سیدعقیل انجم قادری،مفتی محمدبشیرالقادری نورانی ضیائی،مفتی رفیع الرحمان نورانی، محمدشکیل قاسمی،علامہ عبدالغفاراویسی نورانی، کنونیئر سندھ صاحبزادہ افتخاراحمدعباسی، علامہ شیخ محمدعثمان غوری، علامہ خلیل احمدنورانی، حافظ عبدالشکورنورانی،عبدالوحیدیونس نورانی،سیدمحمدعباس نورانی، قاضی شکیل احمدنورانی، قاری محمدادریس قاضی، حاجی عبدالرحیم نورانی، شیرمحمدنورانی، حافظ شاہداﷲ نورانی ودیگر نے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے بلندیء درجات کی دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :