سکھر،وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے (ن )لیگی کارکنوں کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد ، بکروں کا صدقہ

وزیراعظم صحت یاب ہو کراسی جوش و جذبے سے قوم کی خدمت کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے،مقررین کا خطاب

منگل 31 مئی 2016 18:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے ن لیگی کارکنان کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد ، بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا،مقررین نے کہا کہ صحت یاب ہو کر وزیر اعظم اسی جوش و جذبے سے قوم کی خدمت کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد /وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن سکھر کے ضلعی سیکریٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا دعائیہ تقریب میں میاں نواز شریف کے آپریشن اور انکی جلد صحت یابی کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئی اور بکروں کا صدقہ دیا گیا دعائیہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سردار شہزاد عاصی ، دلاور خان ،سینئر نائب صدرضلع سکھرحاجی گلزار احمد آرائیں ،حاجی محمد اسلام مغل ،آغا عارف خان ،درانی ،حنیف مغل ،مقصود آرائیں،اصغر بروہی دیگر رہنماؤں سمیت پاکستان مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم لیڈیز ونگ ، لائرز ونگ ، یوتھ ونگ اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب کے اختتام پر پی ایم ایل ن کے رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور ملک خوشحال ہو ۔منفی سیاست کرنے والے عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں لیکن ہم ان عناصرکو بتا دیناچاہتے ہیں کہ ن لیگ کے قائد میاں محمدنواز شریف کی موثر پالیسیوں کی بدولت ہی ملک ترقی کر سکتا ہے انشاء اﷲ صحت یاب ہو کر وزیر اعظم اسی جوش و جذبے سے ذمہ داریاں نبھائیں گے ان کی بیماری پر سیاست کرنے والے ملک اور اس میں بسنے والی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ن لیگ نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں پوری امت مسلمہ وزیر اعظم پاکستان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور ملک کے طول و عرض میں قرآن خوایناں،صدقے اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں میاں محمد نوازشریف عالم اسلام کے ہیراور پاکستانی عوام کی امیدوں کے مرکز ہیں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے،معیشیت کی مضبوطی،اور اندھیروں سے نجات کیلئے وزیر اعظم کی خدمات اور اقدامات قابل تحسین ہیں قائدمحترم کی محبت اور پیار قوم کی ماؤں اور بچوں کی دعاؤں سے انشاﷲ میاں محمد نوازشریف ببہت جلد صحت یاب ہو کر قوم کی خدمت کی خدمت مزید جوش و جذبے سے کریں گیااگر ملک کو ترقی دلا سکتا ہے تو وہ صرف میاں نواز شریف ہی ہیں کوئی اور نہیں ہو سکتا ۔

ن لیگ قوم کی امیدوں پر پورا اتریگی ۔رہنماؤں نے اہل وطن سے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :