Live Updates

وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا،4 بائی پاس ہوئے ہیں۔شہباز شریف

وزیراعظم نوازشریف بہت حوصلے والے انسان ہیں،وزیراعظم کیلئے ہمدردی کے جذبات کا سمندر امنڈ آیا،مکہ مکرمہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والوں نے وزیراعظم کیلئے دعائیں کی ہیں،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اتحاد کو قومی یکجہتی کیلئے آگے بڑھانا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 18:20

وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا،4 بائی پاس ہوئے ہیں۔شہباز شریف

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا،وزیراعظم نواز شریف ہرلحاظ سے خریت سے ہوں،وزیراعظم کے چار بائی پاس ہوئے ہیں،وزیراعظم کیلئے ہمدردی کے جذبات کا سمندر امنڈ آیا،مکہ مکرمہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والوں نے وزیراعظم کیلئے دعائیں کی ہیں۔انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آپریشن تھیٹر سے باہر آچکے ہیں ۔

اب وہ آئی سی یو میں شفٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا ،صحت یابی کے بعد وزیراعظم جلد وطن واپس آئینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد کو قومی یکجہتی کیلئے آگے بڑھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف بہت حوصلے والے انسان ہیں اورمیں نے انہیں ایک لمحے کے لئے بھی مضطرب نہیں پایا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر بے پناہ اعتماد ہے اوران کے دل میں خدا خوفی موجود ہے اورایک ہمدرد انسان کا دل رکھتے ہیں ۔آپریشن تھیٹر جاتے ہوئے وزیراعظم مطمئن تھے اوران کے حوصلے بلندتھے۔وزیراعظم نے مجھ سے کہاکہ پریشان نہیں ہونا،پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت کے بارے میں روزانہ بلیٹن جاری ہوا کرے گا جو کہ میڈیا کو دیا جائے گالہذا میری میڈیا سے اپیل ہے کہ اس ہسپتال میں رش نہ کیا جائے کیونکہ یہاں مریضوں اوران کے لواحقین نے آنا ہوتا ہے۔اس موقعہ پرحسین نواز نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کے شکرگزار ہیں۔وزیر اعلی نے وزیراعظم کی کامیاب سرجری پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات