شہر بھر میں لگنے والے رمضان بازاروں میں پارکنگ اور ٹریفک انتظامات مکمل،اضافی نفری تعینات

ایس پیز کی نگرانی میں 9 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز، 05 پٹرولنگ آفیسراور62 ٹریفک وارڈنز تعینات کیے ہیں،شہری اپنی موٹر سائیکلز و گاڑیاں مخصوص جگہ ہی پارک کریں‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 31 مئی 2016 18:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی دارالحکومت میں31 مقاما ت پر رمضان بازار لگائے جائیں گے، عوام کی بڑی تعداد میں رمضان بازار وں میں آمد ورفت اور پارکنگ کو یقینی بنانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے ایس پیز کی نگرانی میں 9 ڈی ایس پیز،13 انسپکٹرز،05 پٹرولنگ آفیسر ز اور62 ٹریفک وارڈنز تعینات کیے ہیں۔

سی ٹی او نے ٹریفک افسران سے میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ رمضان بازار سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن یقینی رکھیں اور رانگ پارکنگ نہ ہونے دیں۔ رمضان بازار آنے والے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز مخصوص پارکنگ میں کھڑی کریں اور ڈیوٹی پر موجود وارڈنز سے ہر ممکن تعاون کریں۔

(جاری ہے)

سی ٹی اونے کہا کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سستی اور معیار ی اشیاء کی فراہمی کے لیے شہر میں31 مقامات پر رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ـــرمضان بازار غازی آباد،ہربنس پورہ،چونگی دوگیج،چوک بیگم کوٹ،بیرون دہلی گیٹ،داتا نگر ڈگری کالج،سنگھ پورہ،گول گراؤنڈ شادباغ،چائنہ سکیم،وحدت کالونی،گلشن راوی،نعیم شہید روڈ،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،مکہ کالونی ،برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن ،باب پاکستان والٹن روڈ،غالب مارکیٹ کرکٹ گراؤنڈ،مین جی ٹی روڈ جلوموڑ،بیدیاں روڈ لدھڑ،شادمان،نزد ڈگری کالج اسلام پورہ،کریم پارک،میاں پلازا جوہر ٹاؤن،ماڈل بازار رائیونڈ،سبزہ زار،ٹھوکرنیاز بیگ،چوہنگ،سی ون ٹاؤن شپ،کاہنہ نو مین فیروزپور روڈ،نشتر کالونی مین فیروزپور روڈاور ماڈل بازار شیر شاہ کالونی میں رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ خریداری کے لیے آنے والوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز صرف مخصوص جگہ پر ہی پارک ہوں گی۔ رش کے اوقات میں سرکل افسران رمضان بازاروں کے گرد و نواح کی ٹریفک پر خصوصی نظر رکھیں گے اور پٹرولنگ کریں گے۔ رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی مسلسل جاری رکھیں گے ۔ طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ان بازاروں میں خریداری کے لیے آئیں تو اپنی موٹر سائیکل ، گاڑیاں مخصوص جگہ ہی پارک کریں ۔ ٹریفک کی روانی اور عوام کی آمد و رفت میں بہتری کے لیے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :