وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سر جری کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل

منگل 31 مئی 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) صوبائی و زیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑاور پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمدا رشد نے آج وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سر جری کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ و زیر اعظم پاکستان نے ملک کوعظیم سے عظیم تر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔

انہوں نے ملک کے طول و عرض میں ترقی کی راہوں کوہموار کیا۔وہ سچے محب وطن اورنڈر سپاہی ہیں جنہوں نے غیروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کی ہیں۔قوم ان کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہ کر پائے گی۔اپنے پرائے سب ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہرپاکستانی کو ان کی اشد ضرورت ہے ۔آئیے ہم سب ہاتھ اٹھا کراﷲ کے حضور ان کی صحت یابی اور وطن واپسی کے لئے دعا گو ہوں۔

متعلقہ عنوان :