واپڈا ہاؤس میں دُعائیہ تقریب ، وزیراعظم پاکستان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی

تقریب میں چیئرمین واپڈا، اتھارٹی کے ارکان، سینئر آفیسرزاور واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی

منگل 31 مئی 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کیلئے واپڈا ہاؤس میں ایک دُعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا ظفر محمود، ممبر(واٹر) محمد شعیب اقبال، ممبر(پاور)بدرالمنیرمرتضیٰ، ممبر(فنانس) انوارالحق، منیجنگ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) راؤ منظر حیات، سیکرٹری واپڈاعامر احمد، سینئر واپڈا آفیسرز، واپڈا لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد اور واپڈا کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔تقریب کے دوران وزیراعظم کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :