پنجاب حکومت کا گاڑیوں کی پرائیویٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کو غیر موثر قرار دینے کا فیصلہ

چھ ماہ کے اندر حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس لگوانا ہوں گی ، بصورت دیگر خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کر دی جائیں گی

منگل 31 مئی 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے اجرا کے بعد پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی پرائیویٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کو غیر موثر قرار دینے کا فیصلہ کر لیا، چھ یا سات ماہ کے اندر منظور شدہ نمبر پلیٹس لگوانا ہو نگی ، خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی نمبرپلیٹس اب پرائیویٹ نہیں بلکہ پنجاب حکومت سے منظوری شدہ قبول ہوں گی ۔

(جاری ہے)

جون میں ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے اجرا کے بعد اگلا مرحلہ نمبر پلیٹس کا ہوگا ۔ پرائیویٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو انہیں تبدیل کرنے کا وقت دیا جائے گا ۔ حکومت پنجاب ایک جانب ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت اب صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ نمبر پلیٹ والی ہی گاڑی سڑک پر آنے دے گی تو دوسری طرف سڑکوں پر پرائیویٹ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن ہوگا ۔ پرائیویٹ نمبر پلیٹس کا خاتمہ اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت گاڑیاں شاہراہوں پر خود کار سسٹم کے تحت مانیٹر ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :