دبئی واٹر کنال فلائی اوور جولائی میں مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا

منگل 31 مئی 2016 17:56

دبئی واٹر کنال فلائی اوور جولائی میں مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 16لینز پر مشتمل شیخ زید روڈ واٹر کنال پر فلائی اوور جولائی میں عوام کے لیئے کھول دی جائے گا۔ اس فلائی اوور پر 2014میں کام شروع ہوا تھا۔ جولائی سے ابو ظہبی کی ٹریفک فلائی اوور کا استعمال کر یگی۔ یہ فلائی اوور شیخ زید انٹر چینج 2پر واقع ہے۔ 800میٹر لمبا ہے جبکہ8.5 میٹر انچی بادبانی کشتی آسانی سے اسکے نیچے سے گزر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے فیز چار کا ٹھیکہ دبئی ٹرانسپورٹ کو دیا گیا تھا۔ا س منصوبے پر کُل لاگت کا تغمینہ 703ملین درہم لگا یا گیا ہے۔ فیز چار پر تقریباََ 307ملین درہم خرچ آئے گا۔ جس میں نہر کے دونوں اطراف میں سڑکیں، ہارٹیکل کاکام و غیرہ شامل ہیں۔ نہر کی کُل لمبائی 3.2کلومیٹر ہے، جبکہ یہ بزنس بے سے لیکر شیخ زید روڈ ،الوصیع روڈ، اور جمیرہ شامل ہے۔ جبکہ فیز 5 کی کُل لاگت 396ملین درہم لگائی گئی ہے۔اس میں نہر کی دیوار،اسکے علاوہ اسکے پس و پیچ ، کا کام شامل ہیں۔ اس میں سیاحوں کے لیے کشتیوں کے دس اسٹیشن ، تین پُل پیدل سواروں کے لیئے ، بھی بنائے جائے گے۔