وزیر اعظم نواز شریف کا آپریشن کامیاب رہا ہے ‘ محمد شہباز شریف

محمد نواز شریف نے آپریشن سے پہلے والدہ کو فون کر کے اپنی خیریت بارے اطلاع دی تھی‘وزیر اعلی پنجاب

منگل 31 مئی 2016 17:54

لزلاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا آپریشن کامیاب رہا ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف آپریشن سے قبل انتہائی پرسکون تھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو فون کر کے ان سے دعائیں لیں اور اپنی خیریت کے حوالے سے آگاہ بھی کیا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پوری قوم نے وزیر اعظم کیلئے دعائیں کیں جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کا آپریشن کامیاب رہا اور جلد ہی انہیں آئی سی یو میں شفٹ کر دیا جائے گا ۔