پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضروت ہے ٗطارق فاطمی

مستحکم اوراقتصادی لحاظ سے مضبوط افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے ٗ آسٹریلی حکام سے گفتگو پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس یکم جون کو اسلام آباد میں ہوگا

منگل 31 مئی 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضروت ہے۔ وہ آسٹریلوی محکمہ برائے خارجہ امور و تجارت کے نائب سیکرٹری اور افغانستان و پاکستان سے متعلق آسٹریلیا کے خصوصی ایلچی ریک ویلز سے بات چیت کررہے تھے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق طارق فاطمی نے آسٹریلیا کے خصوصی نمائندہ کو ترقی کیلئے امن اور پر امن ہمسائیگی کے وزیراعظم نواز شریف کے وژن سے متعلق آگاہ کیا اورکہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے کیو نکہ مستحکم اوراقتصادی لحاظ سے مضبوط افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام اور حکومت کی سربراہی میں مصالحت کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے افغان مسلہ حل نہیں کیا جاسکتا،گزشتہ 15سال سے طاقت کے استعمال سے اٖفغانستان میں امن قائم نہیں ہوا۔مذاکرات سے ہی یہ مسلہ حل کیاجاسکتا ہے۔ریک ویلز نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس یکم جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور زیربحث آئیں گے۔آسٹریلین نائب سیکرٹری نے افغانستان میں مصالحتی کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔