قومی انڈر 16کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل کل روایتی حریف کراچی اور لاہور ریجن کے مابین کھیلا جائیگا
منگل 31 مئی 2016 17:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) قومی انڈر 16کرکٹ چمپئن شپ 2015-16کا فائنل کل ( بدھ ) یکم جون کو باغ جناح لاہور کرکٹ گراونڈمیں روایتی حریف کراچی ریجن اور لاہور ریجن کے مابین کھیلا جائے گا ۔
(جاری ہے)
لاہور ریجن کی انڈر 16ٹیم کو قومی ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے ترجمان کے مطابق لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے بیرون ملک سے لاہور کی ٹیم اور انتظامیہ کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لاہور ریجن کی ٹیم فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرئے گی خواجہ ندیم احمد پہلے ہی ٹورنامنٹ میں انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کرچکے ہیں دوسری طرف لاہور ریجن کے اسسٹنٹ کوچ سعود احمد خان بھی ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے کافی مطمئن ہیں اور انہوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ لاہور اور کراچی کے مابین ایک اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے فائنل میچ شروع ہونے سے قبل لاہور ریجن کی ٹیم سیکرٹری ایل آرسی اے محمد شعیب ڈار سے باغ جناح میں ملاقات کرے گی ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے تمام اراکین دوران میچ ننھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تینوں دن گراونڈ میں موجود رہیں گے لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم احمد بھی 2جون کو عمرہ کی ادایگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.