بجلی نادہند گان کیخلاف کیسکوکی قلات ، مستونگ ، کانک میں کارروائیاں،متعدد نادہندہ کنکشنز منقطع

منگل 31 مئی 2016 16:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر رحمت اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھرمیں بجلی نادہندگان کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔جس کے تحت ایکسین کیسکوقلات ڈویژن سیدآصف شاہ کی زیرنگرانی کیسکوکی مختلف ٹیموں نے قلات میں کے علاقہ کلی نیچارہ، کپوتواور حسن لالو میں کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے9ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ کانک سب ڈویژن کی حدودمیں لعل آباد، کلی محراب، فیض آباد اوردولئے بشام دیہاتوں کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ 2ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے۔

اسی طرح مستونگ سب ڈویژن کی ٹیم نے بھی مستونگ شہرمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی کرکے 23گھریلواورکمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے ۔

(جاری ہے)

جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے بقایاجات واجب الاداہیں۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف ضرورت کے وقت بجلی کااستعمال کریں اوربجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں علاوہ ازیں کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے موجودہ بل بروقت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ واجبات فوری طورپراداکریں تا کہ انہیں بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ علاوہ ازیں غیرقانونی طورپرلگائے گئے کنڈے فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگراُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :