کوئٹہ،ثاقبہ خودکشی کیس میں ملزمان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ضمانت کی درخواست مسترد ،کلرک گرفتار

منگل 31 مئی 2016 16:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) ثاقبہ خودکشی کیس میں ملزمان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ، کلرک محمود گرفتار ہو گیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مسلم باغ ہارون آغا نے کی۔ دوران سماعت ثاقبہ خود کشی کیس میں ملزم گرلز کالج مسلم باغ کے کلرک محمود اور پرنسپل عابدہ غوث کی جانب سے درخواست ضمانت جمع کرائی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کلرک محمود کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کیس کی مرکزی ملزمہ پرنسپل عابدہ غوث کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔سترہ سالہ ثاقبہ نے کالج انتظامیہ کی جانب سے داخلہ نہ بھجوانے پر 2 فروری کو خودکشی کی تھی اور اپنے اس فعل کی ذمہ داری کالج انتظامیہ پر عائد کی تھی۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بھی بنایا گیا۔ کمیشن نے مقررہ وقت سے قبل رپورٹ حکومت کو پیش کر دی تاہم دو ماہ گزر جانے کے باوجود رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جس کے خلاف ثاقبہ کے لواحقین نے بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی آئینی درخواست جمع کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :