جدہ: امام مسجد رمضان المبارک میں کسی بھی مقصد سے چندہ اکھٹا نہیں کر سکتے: وزارتِ اسلامک افئیرز

منگل 31 مئی 2016 16:48

جدہ: امام مسجد رمضان المبارک میں کسی بھی مقصد سے  چندہ اکھٹا نہیں کر ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء): نجران کی وزارتِ اسلامک افئیرز برانچ نے رمضان المبارک میں مساجد کے آئمہ کرام پر کسی بھی مقصد سے عطیات و خیرات اکھٹے کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔جاری کیئے جانے والے سر کلر میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ امام افطاری کے لیئے بھی کسی سے کچھ نہیں لے سکتے ،اور نہ ہی ایسا کوئی اعلان کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارتِ اسلامک افئیرز برانچ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی فرد مساجد میں افطاری مہیا کرنا چاہتا ہے ،تو اس کے لیے اسے صوبے کے متعلقہ ادارے سے اجازت لینا ہو گی ، اور اسکے علاوہ صرف متعین کردہ دوکانوں سے ہی اشیاء خریدنی ہو ں گی۔ گھروں کے باہر کسی کو بھی ٹینٹ لگا کر افطاری کروانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جس کے مہیا کی گئی جگہ پر افطاری کروائی جا سکتی ہے اور افطار ی کروانے والے افراد کو سول ڈیفنس کے ساتھ مسلسل ربطہ رکھنا ہو گا۔