ایف سی ملکی سرحدوں کے دفاع کیساتھ عوام کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ،کمانڈنٹ ایف سی ملک محمد حیات

منگل 31 مئی 2016 16:44

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) ایف سی ملکی سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ساتھ عوام کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے طلبا و طالبات حصول علم پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارکمانڈنٹ ایف سی ملک محمد حیات نے ژوب میں مختلف سکولوں کے نادار طلبا و طالبات میں یونیفارم اور مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میجر حیدر علی میجر عامر قریشی قبائلی رہنماوں عبدالستار خان کاکڑ سردار ناصر خان ناصر صوبیدار میجر واقف شاہ آر پی امجد فاروق کونسلر ازمیر خان خروٹی صحافیوں رفیق مندوخیل ایس غلام سرور شیرانی محمود خان حریفال اور دیگر بھی موجود تھے کمانڈنٹ ایف سی ملک محمد حیات نے کہا کہ ایف سی نے امن و مان کی قیام اور ملکی سرحدوں کی دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ ایف سی ملکی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھری میں عوام کی بھر پور خدمت کر رہی ہے ژوب اورع شیرانی کے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ ژوب کے نادار طلباء و طالبات کو یونفارم تقسیم کرنے سے طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی ہو سکے گی انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دور جدید کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے طلبا و طالبات حصول علم پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی کا حصول ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تفریح کی مثبت اور بہترین مواقعوں کی فراہمی کیلئے بھی تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اسی لئے ایف سی ژوب کی جانب سے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جا رہے ہیں ژوب میں سپاہی عبدالستار شہید فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹبال کے شائقین اور رائفل شوٹنگ ٹورنامنٹ سے شوٹنگ کے شائقین کو تفریح کے بہترین مواقع میسر ہوئے ژوب اور شیرانی کے عوام نے ہمیشہ ایف سی کے ساتھ تعاون کی ہے اس موقع پر قبائل اور طلبا و طالبات نے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن اور کمانڈنٹ ایف سی کا شکریہ ادا کیااس موقع پر مختلف سکولوں کے سینکڑوں طلباو طالبات میں سکول یونیفارم اور مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :