چین نے غیر ملکی برانڈ کے بچوں کی غیر معیاری مصنوعات کو روک لیا

غیر معیاری درآمد ی ملبوسات ، کھلونوں اور ڈائپر ز کے 101بنڈلوں کو ضائع یا واپس بھیج دیا گیا

منگل 31 مئی 2016 16:38

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) شنگھائی کے قرنطینہ اہلکاروں نے رواں سال بچوں کے غیر معیاری درآمد شدہ ملبوسات ، کھلونوں اور ڈائپرز کے 101بنڈل یا تو واپس بھیج دئیے یا ضائع کر دیئے ، ان میں سے بعض ایچ اینڈ ایم اور نیکسٹ جیسی معروف ہائی سٹریٹ برانڈز نے تیار کی تھی ، یکم جنوری اور 15مئی کے درمیان پائی جانیوالی ناقص درآمدات طاقتور جراثیم کش ، پی ایچ لیول اور رنگ کی پختگی کے کوالٹی اور سیفٹی معیاروں سے مطابقت نہیں رکھتی تھی ۔

یہ بات شنگھائی کے داخلہ ۔

(جاری ہے)

اخراج معائنہ و قرنطینہ بیورو کے ایک ترجمان نے بتائی ہے ، مثال کے طورپر ایچ اینڈ ایم کی طرف سے ترکی میں بنائی جانیوالی 3900سے زائد ٹی شرٹس رنگ کی پختگی کے ناقص معیار کی وجہ سے ضائع کردی گئیں اس کے ساتھ شیر خواروں کے ون پیسز کے قریباً 300کلوگرام بھی ضائع کر دیے گئے جو پی ایچ سطح کے معائنوں پر پورے نہیں اترتے تھے ، اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد سکارف بھی ضائع کردیئے گئے کیونکہ یہ طاقتور جراثیم کش سطح کے معائنوں پر پورے نہیں اترتے ، ارمانی جونیئر اورپولو رالف لارینڈ جیسے اعلیٰ برانڈوں کو بھی برآمد کیلئے غیر معیاری کپڑے قراردیا گیا ہے ، شنگھائی کورٹ نے امسال اب تک چین کی بچوں کی درآمد شدہ مصنوعات کا دو تہائی سے زیادہینڈل کیا ہے ۔