خدا کا شکر ہے وزیر اعظم کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ۔ مریم نواز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ مریم نواز نے تویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ وزیر اعظم کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم کا مصنوعی تنفس ہٹا دیا گیا ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ آئندہ ایک گھنٹے میں وزیر اعظم نواز شریف کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری آج لندن میں ہوئی۔ سرجری کامیاب ہونے کے بعد اب نواز شریف کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا جائے گا جہاں وہ قریباً دو دن تک ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :