ملک شاہ محمد خان وزیر سے بنوں کے بلدیاتی ممبران کی وفد کی ملاقات

منگل 31 مئی 2016 16:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر سے منگل کے روز بنوں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی ممبران پر مشتمل ایک وفد نے ان کے دفتر پشاورمیں ملاقات کی اورانہیں اپنے علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفد سے باتیں کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی ممبران کو جواختیار ات تفویض کیے ہیں اس کے تحت وہ اپنے علاقوں کے بہت سے مسائل حل کرسکتے ہیں تاہم بنوں کے اجتماعی ترقی وخوشحالی کے لئے وہ ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

ملک شاہ محمد خان نے وفد کے شرکاء پر زوردیا کہ وہ کرپشن کے خاتمے ،تعلیمی معیار بہتربنانے اوردیگر شعبوں میں صوبائی حکومت کی اقدامات کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریں۔

متعلقہ عنوان :