عالمی یوم انسداد تمباکو ،چیف کمشنر اسلام آباد اور انتظامیہ کے تمام دفاتر کو سمو کنگ فری ایریا قرار دے دیا گیا

منگل 31 مئی 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور انتظامیہ کے تمام دفاتر کو سمو کنگ فری ایریا قرار دے دیا گیاہے، چیف کمشنر اسلام آباد ذو الفقار حیدر نے کہا کہ انسداد تمباکو نوشی کے لئے جاری مہم کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھایا جائے تا کہ آنے والی نسلوں کو تمباکو کے اثرات سے بچایا جا سکے، ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں تمباکو نوشی کے خلاف وفاقی دار الحکومت میں جاری مہم کا جائزہ لیا گیا ،نتظامیہ کے افسروں کی طرف سے چیف کمشنر کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ ،عوامی مقامات ،تفریحی گاہوں اور پارکوں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، شہر میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی کے لئے مہم بھی جاری ہے ، ٹریفک پولیس اور سول سوسائٹی کی مدد سے یہ مہم کامیابی سے آگ بڑھ رہی ہے ، اس موقع پر چیف کمشنر ذو الفقار حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا اس کے لئے پورے معاشرے کو اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کاہ کہ دوران ڈرائیونگ سگریٹ پینے پر پابندی ہونی چاہیے اور خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف کارروائی کی جائے ، تمباکو نوشی کی فروخت کی حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کئے جائیں ، شیشہ گھروں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو چیف کمشنر سے جاری رکھنے کی ہدایت کی،اس موقعع پر چیف کمشنرنے اپنے دفتر سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر کو سموکنگ فری ایریا قرار دینے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :