ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم کی سرجری سے قبل ٹیلیفونک رابطہ ، خیریت دریافت کی،صحت یابی کیلئے دعا

منگل 31 مئی 2016 16:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم نواز شریف کی سرجری سے قبل ان کی ٹیلیفون پر خیریت دریافت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی، وزیراعظم نے دعاؤں پر ملالہ یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم نواز شریف کی سرجری سے قبل ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت و تندرستی عطا کرے اور آپ جلد خیریت سے وطن واپس لوٹیں، وزیراعظم نواز شریف نے دعاؤں پر ملالہ یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :