الحساء: میونسیپلیٹی نے مویشی منڈی میں گائیوں کی فروخت پر پابندی لگا دی

منگل 31 مئی 2016 16:06

الحساء: میونسیپلیٹی نے مویشی منڈی میں گائیوں کی فروخت پر پابندی لگا ..

الحساء: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء): الحساء میونسیپلیٹی نے شہر کی مقامی مویشی منڈی میں گائے کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابند ی لگانے کے بارے میں بات کرتے ہو ئے میونسیپیلیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گائیوں میں پھیلنے والی بیماری”lumpy skin disease“ ایل ایس ڈی کے منظر عام پر آنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ابراہیم نے کہا ہے کہ یہ چھوت کی بیماری نہیں ہے اور نہ ہی جانوروں سے انسانوں کو لگ سکتی ہے ۔

لیکن اس سے جانور دوسرے جانوروں کو بیمار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گائے کو ذبح کرنے کے لیے امران سلاٹر منتخب کیا گیا ہے تا کہ یہ بیماری سے دوسرے جانور تک بیماری نہ پھیل سکے ۔اس پر پابندی رمضان المبارک کے بعد تک بھی جاری رہے گی۔ میونسیپیلیٹی حکام نے گائے پالنے والے افراد کو اپنے پاس رکھی گئی گائیوں کی تمام تفصیل فراہم کرنا ضروری ہے۔