دبئی انویسٹمنٹ کامصفحاء میں 250 ملین درہم کا سٹیل پلانٹ لگانے کا اعلان

منگل 31 مئی 2016 15:34

دبئی انویسٹمنٹ کامصفحاء میں 250 ملین درہم کا سٹیل پلانٹ لگانے کا اعلان

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) : دبئی انویسٹمنٹ کا مصفحاء میں 250 ملین درہم کی لاگت سے سٹیل پلانٹ لگانے کا اعلان ۔ دبئی انویسٹمنٹ انڈسٹریز ( ڈی آئی آئی ) کا سٹیل کے پروجیکٹ میں 51فیصد حصہ ہو گا۔نئے پلانٹ کے بار ے میں بتاتے ہوئے (Bildo) بورڈ کے رکن ڈاکٹر ناصر سیف نے کہا کہ یہ پلانٹ 2017کے آخر تک کام کرنے لگ جائے گا۔

(جاری ہے)

اور اس سے 300,000میٹرک ٹن سٹیل کی سالا نہ پیداوار متوقع ہے۔ ایک اندازے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سٹیل انڈسٹری نے آہستہ ترقی کرنی شروع کر دی ہے۔ اور اگلے تین سے پانچ سال میں اس میں پانچ فیصد تک کی بہتری دیکھنے میں آئے گی۔ دبئی اویسٹمنٹ نےBildo کمپنی کے ساتھ اشتراک کر کے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :