محکمہ خوراک پنجاب نے 38 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کر لی

منگل 31 مئی 2016 15:26

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) صوبہ بھر میں سرکاری طور پر گندم خریداری مہم کے دوران محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے اب تک 38 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کر لی ہے جبکہ کاشتکار وں کو مقررہ کردہ ہدف کے مطابق 40لاکھ میٹرک ٹن کا باردانہ تقسیم کیاجاچکاہے، محکمہ خوراک پنجا ب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ رواں سال سرکاری طور پر گندم خریداری کا ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیاہے جس کیلئے صوبہ بھر میں 377گندم خریداری سنٹر ز قائم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو فوری اور بڑے کاشتکاروں کو 24گھنٹے کے دوران بنک سے ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم خریداری مراکز پر عملہ تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :