وزیر اعظم کی سرجری کامیابی سے جاری ہے۔ مریم نواز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 15:22

وزیر اعظم کی سرجری کامیابی سے جاری ہے۔ مریم نواز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) :وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری سے متعلق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ اللہ کے فضل سے آپریشن کامیابی سے جاری ہے،۔ مریم نواز نے کہا کہ سرجری مکمل ہونے میں ابھی مزید دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔دعائیں اپنا کرشمہ دکھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دل کی شریانوں کی پیوند کاری ایک گھنٹہ قبل شروع ہوئی جو کہ کامیابی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :