اسلام آباد:نجی یونیورسٹی کے 3طلباء افغانستان میں گرفتار

تینوں طلباء ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں افغانستان گئے تھے،تینوں طالب علموں کے پاس سفری دستاویزات بھی موجود تھیں۔یونیورسٹی انتظامیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 15:05

اسلام آباد:نجی یونیورسٹی کے 3طلباء افغانستان میں گرفتار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) :اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کے 3طلباء کوافغانستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے،تینوں طلباء ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں افغانستان گئے تھے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق افغانستان میں گرفتار ہونیوالے نجی یونیورسٹی کے طلباء میں بازیغ خان،خلیل کرم اور شاہ محمدشامل ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں طالب علموں کے پاس سفری دستاویزات بھی موجود تھیں۔طالبعلموں کو بامیان سے گرفتار کیا گیا ہے۔تینوں طالبعلم ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک ہفتہ قبل افغانستان گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :