دانش کنیریانے بھارت منتقل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

منگل 31 مئی 2016 15:05

دانش کنیریانے بھارت منتقل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر دانش کنیریانے بھارت منتقل ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 35سالہ دانش کنیریا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بھارت روانہ ہوئے تو ایسی اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر اب شاید کبھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے تاہم پاکستانی میڈیا کے رابطہ کرنے پر کنیریا نے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج جو کچھ ہیں پاکستان کی وجہ سے ہی ہیں ، فی الحال وہ مقدس مقامات کی زیادت کے لیے خاندان کے ہمراہ بھارت آئے ہوئے ہیں اور 10تک ان کی پاکستان واپسی متوقع ہے ۔