دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہوتی ہیں ‘ انشاء اللہ وزیراعظم قوم کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہو جائینگے ‘مریم نواز

منگل 31 مئی 2016 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادہ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہوتی ہیں ‘ انشاء اللہ وزیراعظم قوم کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہو جائینگے ۔سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے لئے لاکھوں لوگ ان کیلئے دعاگو ہیں، انشا اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے کیوں کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم نے آپریشن سے ایک دن قبل لندن میں حکومتی امور نمٹائے جس میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :