وزیراعظم محمد نواز شریف قومی جذبے سے سرشار ہیں، قوم کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے ‘ترجمان

منگل 31 مئی 2016 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف قومی جذبے سے سرشار ہیں، قوم کی دعاؤں سے وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ وزیر اعظم آپریشن کے چند دن بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد اگلے ہفتے وزیراعظم کی وطن واپسی کے بارے میں بتایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم کروڑوں پاکستانیوں کی دعاؤں سے صحت یاب ہو کر جلد وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعاؤں پر وزیراعظم اور انکے اہل خانہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہیں گے، وزیراعظم کی پوری ٹیم انکے ساتھ ہے اور کابینہ کے اراکین بھی انکے ساتھ رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :