وزیر اعظم کا آپریشن ‘ ہسپتال میں موجود اہل خانہ قر آن مجید کی تلاوت میں مصروف رہے

منگل 31 مئی 2016 15:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دل کے آپریشن کے دور ان ہسپتال میں موجود اہل خانہ کے افراد دعائیں کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف کو دل کے آپریشن کیلئے جب آپریشن تھیٹر لایا گیا تو ویٹنگ ہال میں موجود وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف اور صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد قر آن مجید کی تلاوت اور اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں کرتے رہے ۔