وزیر اعظم نواز شریف کی آپریشن تھیٹر جانے سے قبل قر آن مجید کی تلاوت اور اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا

منگل 31 مئی 2016 15:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دل کے آپریشن کیلئے اہل خانہ کے ساتھ پانچ گھنٹے پہلے ہی ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے وزیر اعظم نواز شریف کامختصر معائنہ کیا جس کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف کو آپریشن تھیٹر لایا گیا آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے وزیر اعظم نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :