وزیر اعظم نواز شریف کی آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے اہلخانہ سے ملاقات

منگل 31 مئی 2016 15:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران اپنے اہل خانہ کو حوصلہ بلند رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہونے سے پہلے اپنی والدہ کو ٹیلی فون بھی کیا جس کے دوران انہوں نے اپنی والدہ محترمہ سے طویل گفتگو کی اور ان سے دعا کی درخواست کی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ ماں جی میں ٹھیک ہوں ‘آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گلے ملے جس کے بعد انہیں آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔

متعلقہ عنوان :