کرپشن سے متعلق کیس ‘ سندھ ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندرو کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی

منگل 31 مئی 2016 14:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندرو کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

سابق سیکرٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندروکیخلاف کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے بدر جمیل میندرو کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کردی۔