وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد گیا

منگل 31 مئی 2016 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ‘لاہور ‘ فیصل آباد ‘ملتان، سوات، مانسہرہ ‘ آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر اور دنیا میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ‘خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔سوات میں نوازشریف کڈنی ہسپتال کے سامنے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :