پیٹرول اورہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ‘ڈیزل اورمٹی کا تیل مہنگا کرنیکافیصلہ

منگل 31 مئی 2016 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ‘ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کیا جائیگا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور جی ایس ٹی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کمی کرنے کی تجویز دی تھی ‘ وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 85 پیسے، ہائی آکٹین 2 روپے 18 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے، ‘ مٹی کا تیل 3.97 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات کو جزوی طور پر مسترد کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی موجودہ قیمت آئندہ ماہ کے لیے بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے کے بجائے 3 روپے 34 پیسے ، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے کے بجائے 2 روپے 23 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 97 پیسے کے بجائے ایک روپیہ 98 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان اور دیگر مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اطلاق کا رات بار ہ سے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :