بھارت میں انتہا پسندی کرکٹ میں بھی عروج پر ’نو بال‘ دینے پر امپائر کی بہن قتل
کرکٹ میچ میں ایک غلط فیصلے کا اتنا دردناک انجام ہوسکتا ہے یہ کسی نے نہیں سوچا ہوگا
منگل 31 مئی 2016 14:45
علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) ہندوستان کی ایک ارب 25 کروڑ سے زائد کی آبادی میں مختلف تنازعات اور دشمنیوں کے باعث قتل کے واقعات تو پیش آتے رہتے ہیں، لیکن کرکٹ میچ میں ایک غلط فیصلے کا اتنا دردناک انجام ہوسکتا ہے یہ کسی نے نہیں سوچا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے تقریباً 20 کلو میٹر دور واقع قصبے جرارا میں، جرارا پریمئر لیگ (جے پی ایل) کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی قریبی قصبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل جیتنے والی ٹیم کو 5 ہزار ایک سو روپے بطور انعام دیئے جانے تھے۔
کرکٹ ٹیموں کے غربت کے مارے ان کھلاڑیوں میں جیت کا جنون تھا جبکہ ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کو کامیاب کروانے اور انعام کے حصول کی ہر ممکن کوشش کر رہا تھا کہ ایک میچ کے دوران امپائر راج کمار نے، جرارا اور باریکی کے درمیان مقابلے کے اہم موقع پر ایک گیند کو ’نو بال‘ قرار دے دیا۔(جاری ہے)
امپائر کے مبینہ ’غیر منصفانہ‘ فیصلے پر فیلڈنگ ٹیم کے ایک کھلاڑی سندیپ پال نے امپائر سے احتجاج کیا اور اس سے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا لیکن جب راج کمار نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کیا تو سندیپ نے اسے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے اپنے اہل خانہ کے ایک فرد کو کھونا ہوگا، تاہم راج کمار نے سندیپ کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لیا۔
احتجاج کرنے والا کھلاڑی سندیپ امپائر پال راج کمار کے خاندان کو ذاتی طور پر بھی جانتا تھا۔میچ کے اگلے دن سندیپ پال نے راج کمار کی 15 سالہ بہن پوجا کو اس کی 3 سہیلیوں کے ہمراہ کھیت جاتے ہوئے روکا اور انہیں کولڈ ڈرنک پینے کی پیشکش کی۔سندیپ پال ان لڑکیوں کو دی جانے والی کولڈ ڈرنک میں پہلے ہی زہر ملا چکا تھا۔راج کمار کی بہن پوجا اور دیگر لڑکیاں سندیپ کو پہلے سے ہی جانتی تھیں اس لیے انہوں نے بھی کولڈ ڈرنک پینے سے انکار نہیں کیا۔زہریلا مشروب پینے کے نتیجے میں پوجا موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ دیگر تینوں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جرارا قصبے کے پردھان (سربراہ) رتن پال راول کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے دن سے پریمئر لیگ کے انعقاد کی مخالفت کی تھی، کیونکہ علاقے کے لوگ تشدد پسند اور اسپورٹس مین اسپرٹ سے عاری ہیں اور جذبات میں آکر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.