اوکاڑہ کے گرد ونواح میں ناجائز اسلحہ او ر منشیات برآمد کرکے چھ افرادکو گرفتار کرلیاگیا

Malik Usman ملک عثمان منگل 31 مئی 2016 14:44

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء) اوکاڑہ کے گرد ونواح میں ناجائز اسلحہ او ر منشیات برآمد کرکے چھ افرادکو گرفتار کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق منور سکنہ کریم آباد سے کاربین بارہ بور ،محمدطارق سکنہ کوٹ غلام محمد سے 20لیٹر شراب،شاہد سکنہ 1فور ایل سے 20لیٹر شراب،علی حسن سکنہ حجرہ سے 20لیٹر شراب،افتخار علی سکنہ شیر گڑھ سے 20لیٹر شراب اور صدی احمد سکنہ آبادی ڈھیرونوالی داخلی ستگھرہ سے 25لیٹر شراب برآمد ہوئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :