حکومت نے موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی مد میں 4.71 ارب روپے کی رعایت دی

منگل 31 مئی 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) حکومت نے موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی مد میں 4.71 ارب روپے کی رعایت دی یہ رعایت استعمال شدہ پرتعیش ہائی بڑد گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس مد میں دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق استعمال شدہ تمام ہائی برڈ کاروں میں سے 4500 ، 1300 سے 1500 سی سی کی رینج میں تھیں اور باقی ماندہ 1500 سی سی کیپسٹی میں تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہائی برڈ کاروں کی فروخت بڑھانے اور خسارہ ادائیگی توازن کو کم کرنے کے لئے پاکستانی حکومت نے پرانی کاروں کے کار ڈپلرز کو رعایتی ڈیوٹی پر ہائی برڈ گاڑیاں برآمد کرنے کی اجازت دی تھی ۔