وزیر اعظم نے ہسپتال جانے سے قبل نوافل اور قرآن مجید کی تلاوت کی ،حسن نواز

منگل 31 مئی 2016 14:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہسپتال جانے سے قبل نوافل اور قرآن مجید کی تلاوت کی ،نجی ٹی وی کے مطابق حسن نواز نے کہا کہ ان کے والد آپریشن تھیٹر جانے سے قبل انتہائی پرسکون تھے اور حوصلہ بلند تھا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہسپتال جانے سے قبل نوافل ادا کئے اور قرآن مجید کی تلاوت بھی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہسپتال جاتے ہوئے تمام فیملی ممبران سے فردا ً فردا ً مسکراتے ہوئے ملے ۔