پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے رابطوں کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، ایس ایم منیر

منگل 31 مئی 2016 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے رابطوں کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس وقت روس کو برآمد کی جانیوالی پاکستانی مصنوعات کاحجم 187ملین ڈالر ہے جو اپنی استعداد سے کم ہے۔ تجارتی وفد کے ہمراہ روس کے دورہ پر جاتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روس دنیا کی 5 ویں بڑی معیشت اور دنیا کا 26 واں بڑا درآمد کنندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی کاروباری ، صنعتکار و تاجر برادری کے رابطوں سے باہمی تجارت اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :